A A A A A

خدا: [برکت]

لوقا ۶:۳۸
دوسروں کو عطا کرو تب تم کو بھی دستیاب ہوگا وہ تمہیں کھلے دل سے دینگے اچھا پیمانہ داب داب کر اور ہلا ہلا کر اور لبریز کرکے ڈالو ۔ اتنا ہی تمہارے دامن میں ڈال دیا جائیگا ۔تم جس پیمانہ سے ناپتے ہو اسی سے تم کو بھرا جائیگا” ۔

متّی ۵:۴
مبارک ہیں وہ لوگ ہے جو غم زدہ ہیں کیونکہ خدا کی طرف سے تسلّی ملیگی۔

فِلِپّیُوں ۴:۱۹
میرا خدا بہت دولت والا ہے ،مسیح یسوع کے جلال سے وہ تمہاری ضرورتوں کو اپنی دولت سے پو را کریگا ۔

فِلِپّیُوں ۴:۶-۷
[۶] کسی بھی چیز کے متعلق غم نہ کرو لیکن خدا سے ہمیشہ دعا کر کے اور التجا کر کے اپنی ضرورتوں کو پورا کرو۔ اور جب بھی دعا کرو شکریہ کے ساتھ کرو۔[۷] اور خدا کی سلامتی تمہا رے دلوں اور دما غوں کو یسوع مسیح میں رکھے وہ جو سلامتی خدا دیتا ہے بہت ہی عظیم ہے اور ہما ری سمجھ میں نہ آنے وا لی ہے ۔

يعقوب ۱:۱۷
ہر اچھی چیز اور کامل تحفہ اوپر سے ہے اور یہ تحفہ باپ کی طرف سے ہے جس نے آسمان میں روشنی بنائی لیکن خدا نہیں بدلتا وہ ہمیشہ ایک ہی حالت میں رہتا ہے ۔

یوحنا ۱:۱۶
کلام سچا ئی اور فضل سے بھر پور تھا اور ہم تمام نے اُس سے زیادہ سے زیادہ فضل پایا۔

۱ یوحنّا ۵:۱۸
ہم جانتے ہیں کہ جو شخص خدا کا بچہ بنا وہ گناہ نہیں کرتا ۔ خدا کا بیٹا خدا کے بچہ کی حفاظت کر تا ہے اور وہ برائی اس شخص کو کو ئی نقصان نہیں پہونچا سکتی ۔

۲ کرنتھیوں ۹:۸
اور خدا بھی اپنی بر کتیں تم پر تمہا ری ضرورت سے زیادہ ہی نازل کرے گا۔ اور ہمیشہ تمہا رے پاس ہر چیز کی فرا وانی ہو گی۔ اور تم سب طرح کے نیک کام میں زیادہ سے زیادہ خرچ کر سکو گے ۔

فِلِپّیُوں ۴:۷
اور خدا کی سلامتی تمہا رے دلوں اور دما غوں کو یسوع مسیح میں رکھے وہ جو سلامتی خدا دیتا ہے بہت ہی عظیم ہے اور ہما ری سمجھ میں نہ آنے وا لی ہے ۔

Urdu Bible 2012 WBTC
Copyright © 2012 World Bible Translation Center India. All Rights Reserved